43 سال بعد شارجہ سے واپس آنے والا شخص ائیرپورٹ سے گھر کی طرف روانہ ہو گیا مگر گھر سے چند کلومیٹر پہلے ہی اس کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ آپ اپنے آنسو نہیں روک پائیں گے - InformationBoxTicket

Breaking

Wednesday, January 2, 2019

43 سال بعد شارجہ سے واپس آنے والا شخص ائیرپورٹ سے گھر کی طرف روانہ ہو گیا مگر گھر سے چند کلومیٹر پہلے ہی اس کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ آپ اپنے آنسو نہیں روک پائیں گے

43 سال بعد شارجہ سے واپس آنے والا شخص ائیرپورٹ سے گھر کی طرف روانہ ہو گیا مگر گھر سے چند کلومیٹر پہلے ہی اس کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ آپ اپنے آنسو نہیں روک پائیں گے


شارجہ
ایک بھارتی شہری کی 43 سال بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھارت واپسی کا خوشگوار سفر اس وقت سانحے میں بدل گیا جب وہ اپنے گھر سے صرف چند کلومیٹر کی دوری پرہی ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”گلف نیوز“ کے مطابق 62 سالہ راجن پلائی 30 سال سے یو اے ای میں مقیم تھا اور حال ہی میں شارجہ پولیس سے ہوا تھا اور ہفتے کی رات کو بھارت کیلئے روانہ ہوا۔ راجن کا بیٹا اور بھائی کیرالہ کے ”تھیرووا نانتھا پورم“ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسے لینے آئے، اور وہ بھی اس ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔


شارجہ کے رہائشی اور راجن کے ایک اور چھوٹے بھائی کیساتھ تعلیم حاصل کرنے والے وی پی شری کمار نے گلف نیوز کو بتایا کہ راج کا بیٹا امل شدید زخمی ہے اور اس کی حالت بھی خطرے میں جبکہ اس کے بھائی کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم وہ بھی شدید صدمے سے دوچار ہے۔ شری کمار کے مطابق اس کا راجن کا بھائی گاڑی چلا رہا تھا جو ایک بس کیساتھ ٹکرا گئی۔
شری کمار نے مزید بتایا کہ راجن پلائی 43 سال پہلے یو اے ای آیا تھا جبکہ اس کے دو بھائی بھی یہاں موجود تھے جو شارجہ الیکٹری سٹی اور پانی کے محکمے میں ملازمت کرتے تھے تاہم وہ کافی عرصہ پہلے واپس چلے گئے۔
شارجہ انڈین ایسوسی ایشن کے صدر ای ی جانسن کے مطابق راجن کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر سے صرف 10 منٹ مسافت کی دوری پر تھا۔ یہ بہت ہی صدمے والی خبر ہے اور ہم راجن کے اہل خانہ کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسی مقام پر ایک سال پہلے ایک بچہ بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔

No comments:

Post a Comment