انٹرنیشنل
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کا طریقہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)
اگر آپ بیرون ملک سفر کرنے والے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہاں خود گاڑی چلایا کریں تو
آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ آپ پاکستان میں رہتے ہوئے ہی بین الاقوامی ڈرائیونگ
لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق بین الاقوامی
ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری
قومی ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے۔
صوبہ پنجاب میں اپلائی کرنے
کا طریقہ
سب سے پہلے راستہ ایپ (Rasta App)پر
اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔ یہ ایپ گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی
ہے۔ قومی شناختی کارڈ کی معلومات اور مطلوبہ تفصیلات مہیا کرنے کے بعد درخواست
دہندگان اپوائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں اور یہیں سے اپنے قریب ترین لائسنسنگ سنٹر کا
بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ فارم پُر کرنے کے لیے آپ کے پاس پاسپورٹ سائز کی دو تصدیق
شدہ تصاویر، ایک قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹوکاپی، درخواست گزار کے پاسپورٹ
کی ایک فوٹوکاپی، قومی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹوکاپی، میڈیکل سرٹیفکیٹ (اگر
قابل اطلاق ہو، 50سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)، ڈسٹرکٹ کورٹ سے حاصل کیا
گیا 66روپے کا ایک ٹکٹ اور حبیب بینک لمیٹڈ میں ادا کرنے کے لیے 450روپے کا فیس واﺅچر ہونا لازمی
ہے۔
اسلام آباد سے اپلائی کرنے
کا طریقہ
اسلام آباد میں انٹرنیشنل
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپلائی کرنے کے لیے آپ سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر جی 11۔ 4جا
سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ
ڈرائیونگ لائسنس کی نقل، دو پاسپورٹ سائز تصاویر، ویزا کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی،
قومی شناختی کارڈ کی ایک فوٹوکاپی، اسلام آباد میں رہائش کا ثبوت، پوسٹ آفس سے
حاصل کیا گیا 30روپے کا سٹیمپ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ(50سال یا اس سے زائد عمر کے
لوگوں کے لیے)لازمی ہے۔ فارم ڈاﺅن
لوڈ کرنے کے لیے ویب سائٹ
https://ictadministration.gov.pk/wp-content/uploads/International-
Driving-Permit-Form.docx پر
جائیں۔
خیبرپختونخوا سے اپلائی
کرنے کا طریقہ
پشاور کے رہائشی کمرہ نمبر
11، دوسری منزل، تسنیم پلازہ، نزد بینیوولنٹ فنڈ بلڈنگ، پشاور میں جا کر درخواست
دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس دو پاسپورٹ سائز تصاویر ، پاکستانی
ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹوکاپی، ویزے کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی
شناختی کارڈ کی ایک فوٹوکاپی ، رہائش کا ثبوت، پوسٹل ڈرائیونگ سٹیمپ اور میڈیکل
سرٹیفکیٹ (50سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)مہیا کرنا لازمی ہوں گے۔
*****************************************
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں میاں بیوی کے درمیان
ازدواجی تعلق کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے
۔ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار ازدواجی فرائض ادا کرتے ہیں ان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کو کینسر، امراض قلب اور دیگر بیماریاں بہت کم لاحق ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسروں کی نسبت زیادہ عمر پاتے ہیں۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 15ہزار 269مردوخواتین پر تجربات کیے جن کی اوسط عمر 39سال تھی۔ سائنسدانوں نے ان کی جنسی تعلق کی عادت اور ان میں مختلف امراض لاحق ہونے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ 11سال تک ان لوگوں کی نگرانی کرنے کے بعد سائنسدانوں نے نتائج مرتب کیے جن میں معلوم ہوا کہ ان میں لگ بھگ 72فیصد لوگ مہینے میں ایک بار ازدواجی تعلق قائم کرتے تھے جبکہ 36فیصدہفتے میں ایک بار۔اس دورانیے میں تحقیق کے شرکاء میں سے 228کی موت واقع ہوئی۔ ان میں سے 29کی موت ہارٹ اٹیک اور 62کی کینسر سے ہوئی۔
تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ شرکاء میں سے جو لوگ جتنا زیادہ ازدواجی تعلق قائم کرتے رہے ان کو امراض قلب، کینسر اور دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بہت کم تھا۔جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار جنسی تعلق قائم کرتے رہے ان کی قبل از وقت موت ہونے کا امکان سال میں ایک بار جنسی تعلق قائم کرنے والوں کی نسبت 49فیصد کم پایا گیا۔ ان میں ہارٹ اٹیک سے موت ہونے کا خطرہ 21فیصد کم، کینسر سے موت ہونے کا خطرہ 69فیصد کم اور دیگر بیماریوں سے مرنے کا خطرہ 48فیصد کم تھا۔
ISLAMABAD- Executive of the Pakistan Agricultural Research Council (PARC) Muhammad Azam Khan said that Pakistani horticulture specialists have set another history by developing a new assortment of garlic indigenously.
In an announcement, he said that another assortment of garlic (narcg G-1) is reasonable for more yield and it tends to be planted in all areas. Executive Imran Khan had declared a monetary bundle of over Rs1200 billion in the wake of Covid-19 Pandemic. ECC of Cabinet Division has affirmed the proposition in May this year. Out of this Package, a measure of Rs. 6.861 billion has been affirmed for the arrangement of money related help as far as markup endowment on Bank's advances to the most meriting sub-portion of cultivating a network, for example, ranchers with landholding up to 12.5 sections of land, all through the nation.
Seven food items that boost and improve your immune system
LAHORE - Feeding your body certain foods may help keep your immune system strong. If you're looking for ways to prevent severe flu and even coronavirus, your first step should be to maintain a healthy immune system for fighting the pandemic.
Plan your meals to include these 7 powerful immune system boosters.
1. Bell pepper: The red bell peppers contain twice as much vitamin C as citrus. They’re also a rich source of beta carotene. Besides boosting your immune system, vitamin C may help maintain healthy skin. Beta carotene helps keep your eyes and skin healthy.
2. Broccoli: This vegetable is supercharged with vitamins and minerals. Packed with vitamins A, C, and E, as well as many other antioxidants and fibre, broccoli is one of the healthiest vegetables you can put on your table.
3. Garlic: Garlic is found in almost every cuisine in the world. It adds a little zing to food and it's a must-have for your health. Early civilizations recognized its value in fighting infections.
According to the National Center for Complementary and Integrative HealthTrusted Source, garlic may also help lower blood pressure and slow down hardening of the arteries.
4. Ginger: Ginger is another ingredient many turns to after getting sick. Ginger may help decrease inflammation, which can help reduce a sore throat and other inflammatory illnesses. Ginger may also help decrease nausea.
5. Yoghurt: Look for yoghurts that have "live and active cultures" printed on the label, like Greek yoghurt. These cultures may stimulate your immune system to help fight diseases.
6. Citrus fruits: Most people turn to vitamin C after they've caught a cold. That’s because it helps build up your immune system. Vitamin C is thought to increase the production of white blood cells. These are key to fighting infections.
Popular citrus fruits include grapefruit, oranges, tangerines, lemons, limes.
7. Papaya: Papaya is another fruit loaded with vitamin C. You can find 224 per cent of the daily recommended amount of vitamin C in a single papaya. Papayas also have a digestive enzyme called papain that has anti-inflammatory effects.
Papayas have decent amounts of potassium, B vitamins, and folate, all of which are beneficial to your overall health.
Variety is the key to proper nutrition. Eating just one of these foods won’t be enough to help fight off the flu, even if you eat it constantly. Pay attention to serving sizes and recommended daily intake so that you don’t get too much of a single vitamin and too little of others.
Health awareness by informationboxticket
دس ہزار قدم چلنے سے وزن کم ہو
سکتا ہے یا نہیں؟ بڑا معمہ تحقیق کے بعد حل ہو گیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام خیال
ہے کہ روزانہ 10ہزار قدم چلنے سے وزن کم ہو جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے جدید
تحقیق میں اس کے برعکس انکشاف کر دیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق امریکہ کی برمنگھم ینگ
یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ان کی تحقیق میں ایسا
کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے تصدیق ہو کہ روزانہ 10ہزار قدم چلنے سے وزن کم ہوتا ہے یا
موٹاپا بڑھنے سے رک جاتا ہے۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 120مردوخواتین پر تجربات کیے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے ان
مردوخواتین کو تین گروپوں میں تقسیم کیا اور انہیں 24ہفتے تک روزانہ بالترتیب
10ہزار، ساڑھے 12ہزار اور 15ہزار قدم چلنے کو کہا۔ ساتھ ساتھ وہ ان کی خوراک اور
وزن کا جائزہ لیتے رہے۔ آخر میں معلوم ہوا کہ تینوں گروپوں کے لوگوں میں سے جنہوں
نے اپنی خوراک پہلے سی رکھی ان کے وزن میں کوئی کمی نہیں آئی تھی بلکہ ان کا وزن
اسی طرح بڑھ رہا تھا۔ اس کے برعکس جن لوگوں نے کیلوریز کم کی تھیں ان کے وزن میں
کمی آنی شروع ہو گئی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بروس بیلے کا کہنا تھا کہ ”صرف
ورزش وزن کم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ صرف وزش کرنے سے انسان کی فزیکل ایکٹیویٹی
بڑھتی ہے، موٹاپا کم نہیں ہوتا۔ ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ موٹاپا کم
کرنے کے لیے ورزش کرنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ آپ کو اپنی خوراک میں بھی تبدیلی
لانی ہو گی۔ “
مردانگی کا راز ٹماٹروں میں
پوشیدہ، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹماٹر
ہر گھر میں استعمال ہونے والی سبزی ہے جس کے کئی طبی فوائد ہیں تاہم اب سائنسدانوں
نے نئی تحقیق میں اس کا مردوں کے لیے ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ
اسے روزمرہ خوراک کاحصہ بنا لیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ٹماٹر مردوں میں ’سپرمز‘ کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے
انتہائی مو¿ثر چیز ہے۔ اسے خوراک کا باقاعدہ حصہ بنانے سے سپرمز کا معیار 50فیصد
سے زائد بہتر ہو جاتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق مردوں
کے لیے ٹماٹر کے اس فائدے کی وجہ ٹماٹر میں پایا جانے والا جزو لیکوپین (Lycopene)ہے جس کی
وجہ سے ٹماٹر کی روشن سرخ رنگت ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے لیکوپین گولیوں
میں شامل کیا اور 28مردوں کو روزانہ دو گولیاں کھلائیں۔ 3ماہ بعد جب دوبارہ ان کے
سپرمز کی صحت کے ٹیسٹ کیے گئے تو ان کے سپرمز پہلے کی نسبت 50فیصد سے زیادہ متحرک
اور صحت مند ہو چکے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایلن پیسی کا کہنا تھا کہ
”ہمیں توقع نہیں تھی کہ لیکوپین ایسے شاندار فائدے کا حامل ہو گا تاہم جب تحقیق کے
نتائج سامنے آئے تو ہم حیران رہ گئے۔ اتنی تیزی سے ادویات بھی سپرمز کا معیار بہتر
نہیں کرتیں جتنی جلدی لیکوپین کی حامل گولیوں سے ہو گیا تھا۔“
سائنسدانوں نے مردوں اور
عورتوں کو بانجھ پن سے بچنے کا سبسے آسان طریقہ بتادیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فی
زمانہ مردوخواتین میں بانجھ پن اور کینسر جیسے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی ایک
بڑی وجہ ہماری غذائی عادات میں تبدیلی آنا بھی ہے۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں
ان بیماریوں سے بچنے کا انتہائی آسان طریقہ بتادیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ گھر میں پکا کھانا کھاتے ہیں ان کے بانجھ ہونے
اور انہیں کینسر لاحق ہونے کا امکان باہر کا کھانا کھانے والوں کی نسبت بہت کم
ہوتا ہے۔
اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے
سائلنٹ سپرنگ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”باہر کے کھانے میں ’پی ایف
اے ایس‘ نامی ’فارایور کیمیکلز‘ پائے جاتے ہیں جو بانجھ پن اور کینسر سمیت دیگر کئی
بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ یہ کیمیکلز گھر میں بننے والے کھانوں میں نہیں پائے
جاتے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر لوریل شیڈر کا کہنا تھا کہ ”یہ کیمیکلز جسم میں
جا کر شکست و ریخت کا شکار نہیں ہوتے اور بانجھ پن اور کینسر کے علاوہ ہائی کولیسٹرو،
ہارمونل اور امیون سسٹم کے بگاڑ کا بھی سبب بنتے ہیں۔ چنانچہ آپ کیا کھاتے ہیں، اس
کے ساتھ ساتھ آپ کہاں کھاتے ہیں، بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔“
پیاز کے ذریعے بلڈ پریشر کم کرنے کا قدرتی طریقہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پیاز کے کئی طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں اور اب سائنسدانوں نے اس کا ایک اور ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر کوئی اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ پیاز بلڈپریشر کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے جو ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور دنیا میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔برطانوی ادارہ صحت نیشنل ہیلتھ سروسز کے سائنسدانوں کے مطابق پیاز میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہائی بلڈپریشر کو کم کرنے کا کام کرتی ہیں۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 70افراد پر تجربات کیے جو ہائی بلڈپریشر کے مریض تھے۔ ان لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو معمول کی دوا کھانے کو کہا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو روزانہ 162ملی گرام کوئرسیٹن (Quercetin)سے بھرپور پیاز کا عرق پلایا جاتا رہا۔8 ہفتے بعد پیاز کا عرق پینے والے گروپ میں ہائی بلڈپریشر کی علامات دوسرے گروپ کی نسبت واضح طور پر کم ہو گئی تھیں۔ تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”اگر روزانہ بڑے سائز کا سرخ پیاز کھایا جائے تو نہ صرف یہ ہائی بلڈپریشر کو کم کرتا ہے بلکہ جسم میں کولیسٹرول لیول میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے مردانہ طاقت میں اضافے کے لئے سب سے آسان ورزش بتادی
لندن
ورزش ذہنی و جسمانی تندرستی کی ضمانت ہوتی ہے۔ اب سائنسدانوں نے ایک ایسی آسان ورزش بھی بتا دی ہے جس کے ذریعے مردانہ کمزوری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔دی مرر کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جنسی کارکردگی کے حوالے سے مردوں پر ایک دباﺅ ہوتا ہے جو ان کے اعضائے مخصوصہ کی ایستادگی میں کمی کا سبب بنتا ہے، تاہم جنسی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ مردوں کو اپنے پیڑو کے پٹھوں کی ورزش پر توجہ نہ دینا ہے۔ مرد جم میں جاتے ہیں تو اپنے بازوﺅں اور باقی جسم کے مسلز پر ہی پوری توجہ مبذول رکھتے ہیں اور پیڑو کے پٹھوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، حالانکہ مرد کو عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ اس وقت درپیش آتا ہے جب یہ پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔“
پیڑو کے پٹھوں کی ورزش کے متعلق بتاتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”پیڑوں کے پٹھوں کی مضبوطی کے لیے بعض ورزشیں ہیں جنہیں Kegel exercisesکہا جاتا ہے۔ یہ ورزشیں براہ راست پیڑو والے حصے پر اثرانداز ہوتی ہے۔ تاہم بعض لوگوں کو یہ سمجھنے میں ہی دقت ہوتی ہے کہ پیڑو کے پٹھے کہاں ہوتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں چاہیے کہ اپنے جسم کو اس طرح سکیڑیں جیسے پیشاب کو روکنے کی کوشش میں سکیڑتے ہیں۔ اس سے جسم کے جس حصے پر دباﺅ پڑے گا اور جو پٹھے کھچیں گے وہ پیڑو کے پٹھے ہوں گے۔ یہ عمل بھی پیڑو کے پٹھوں کی ایک ورزش ہی ہے۔ آپ دن میں کئی بار ویسے ہی اپنے جسم کو سکیڑیں جیسے پیشاب روکنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ اس سے بھی پیڑو کے پٹھے مضبوط ہو جائیں گے اور ایستادگی کا مسئلہ جاتا رہے گا۔“
***********************
قوت باہ میں اضافے کے لئے ناشتے میں یہ چیز کھائیں، سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا
لندن وٹامن ڈی کی کمی سے خواتین میں جنسی ہارمون اوسٹرجن اور مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی پیداوار کم ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں ان کی جنسی قوت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اب ایک غذائی ماہر نے مردوخواتین کو ناشتے میں کچھ ایسی چیزیں کھانے کا مشورہ دے دیا ہے جو ان کی جنسی قوت کو بھرپور بنا دیں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لندن کے غذائی ماہر روب ہوبسن کا کہنا ہے کہ ”ناشتے میں کھمبی، مچھلی (خصوصاً میکرل) یا انڈے کا استعمال مردوخواتین کی جنسی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ ہوبسن کا کہنا تھا کہ ”یہ غذا انسان میں وٹامن ڈی کا لیول بڑھا دیتی ہیں جو مردوخواتین کے جنسی ہارمونزٹیسٹاسٹرون اور اوسٹروجن کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”غذا سے باقی تمام غذائی اجزاءباآسانی حاصل ہو جاتے ہیں لیکن وٹامن ڈی کا حصول محض غذا سے بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لیے کچھ مخصوص اشیاءکھانی لازمی ہوتی ہیں، جن میں آئلی فش، انڈے اور مشرومز سرفہرست ہیں۔تاہم وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سپلیمنٹس کا استعمال بھی بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔““
**********************
آپ کی موت کب ہوگی؟ ایسا بلڈ ٹیسٹ ایجاد ہوگیا جو انسان کی موت کے بارے میں درست پیشگوئی کرتا ہے
برلن جرمنی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ ایجاد کیا ہے جو انسان کی موت کے بارے میں تقریباً درست پیشگوئی کرتا ہے۔ ضرور پڑھیں: گال ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے چاہنے والوں کیلئے پریشان کن خبر، بڑی مشکل میں پھنس گئے سائنسدانوں نے 44 ہزار لوگوں کے خون کے نمونوں سے ایسے 14 بائیو مارکرز دریافت کیے ہیں جو انسانی موت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ بائیو مارکرز قوت مدافعت ، گلوکوز کنٹرول اور چربی سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ان بائیو مارکرز کے تجزیے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ انسان کی اگلے 2 سے 16 سال کے دوران موت کی 83 فیصد تک درست پیشگوئی کرتے ہیں۔ سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن یہ بلڈ ٹیسٹ مریضوں کے درست علاج میں بے حد مددگار ثابت ہوگا ۔ محققین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بلڈ ٹیسٹ کو عام لوگوں پر آزمانے سے پہلے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نیچر کمیونیکیشن نامی جرنل میں شائع ہونے والے مقالے میں محققیق نے لکھا ہے کہ عمومی طور پر ڈاکٹر ایک مریض کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول دیکھ کر یہ پیشگوئی کرسکتے ہیں کہ اگلے ایک سال تک انسان زندہ رہے گا یا اس کی موت واقع ہوجائے گی لیکن یہ بتانا کہ اگلے 5 سے 10 سال میں کیا ہوگا ، یہ انتہائی مشکل کام تھا۔ جرمنی کے میکس پلینک انسٹی ٹیوٹ فار بائیولوجی نے متذکرہ بالا بلڈ ٹیسٹ کرنے کیلئے 18 سے 109 سال تک کے ہزاروں لوگوں کے خون کے نمونے حاصل کرنے کے بعد نتائج اخذ کیے ہیں۔ یہ تحقیق 16 سال تک جاری رہی ہے اور جن لوگوں کی موت کے بارے میں پیشگوئی کی گئی تھی ان میں سے 5 ہزار 512 لوگ 2 سے 16 سال کے عرصے میں وفات پاگئے جو 83 فیصد درست اندازہ تھا۔
*************************
اگر آپ چینی کھانا چھوڑ دیں تو فوراً آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ وہ بات جو ہر شخص کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
کنبرا چینی ہماری روزمرہ خوراک کا لازمی حصہ بن چکی ہے لیکن اگر ہم چینی کھانا مکمل طور پر چھوڑ دیں تو ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟ اب ایک آسٹریلوی غذائی ماہر نے اس سوال کا تفصیلی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق لینی وارڈ نامی اس 29سالہ غذائی ماہر نے بتایا ہے کہ جب آپ چینی کا استعمال ترک کرتے ہیں تو اگلے 20منٹ بعد ہی آپ کا جسم چینی کی شدید خواہش کرے گا، ایک گھنٹے بعد یہ خواہش مزید شدید ہو جائے گی اور ساتھ ہی ممکنہ طور پر سردرد بھی ہونے لگے گا۔ ایک دن گزرنے پر آپ کو چینی کی طلب کم ہونے لگے گی تاہم آپ کو نیند بہت زیادہ آنے لگے گی، آپ کا دماغ جیسے دھندلا سا ہو جائے گا اورآپ کو کچھ چکر بھی آ سکتے ہیں۔ ایک ہفتے بعد آپ کی چینی کی طلب بہت کم ہو جائے گی اور کسی کسی وقت ہو گی۔ اس کے ساتھ آپ کو چینی چھوڑنے کے فوائد حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ آپ کی نیند کا معیار بہت بہتر ہو جائے گا، آپ کی جلد صاف ہونی شروع ہو جائے گی اور اس ایک ہفتے میں ہی آپ کا اتناوزن کم ہو جائے گا کہ آپ کی جینز کی پینٹ آپ کو کھلی ہو جائے گی۔ چینی چھوڑنے کے ایک مہینے بعد آپ کے جسم کی چینی کی طلب بالکل ختم ہو جائے گی۔ آپ کی چینی چھوڑنے کے بعد لاحق ہونے والی ذہنی پریشانی اور ذہنی افراتفری جاتی رہے گی، آپ کا وزن تیزی سے کم ہونے لگے گا اور آپ کی کام یا چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہو جائے گی۔ اور آخر میں جب آپ کو چینی چھوڑے ایک سال ہو جائے گا تو آپ کے لیے چینی کی طلب کوئی معنی ہی نہیں رکھے گی، جیسے آپ نے چینی کبھی کھائی ہی نہیں تھی، آپ کی جلد بالکل صاف شفاف ہو چکی ہو گی، آپ کا جسم سلم سمارٹ ہو گا، آپ نیند بہترین اور مجموعی جسمانی و ذہنی صحت بہت بہتر ہو چکی ہو گی۔ اس کے علاوہ آپ خود کو توانائی سے بھرپور محسوس کریں گے۔ دن کے وقت قیلولہ کرنا سنت نبویﷺ ہے، جس کا اب سائنسدانوں نے ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے
لندن
دن کے وقت قیلولہ کرنا سنت نبویﷺ ہے، جس کا اب سائنسدانوں نے ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ جان کر ہر مسلمان عش عش کر اٹھے۔ دی مرر کے مطابق ڈاکٹروں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”دن کے وقت قیلولہ کرنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ حیران کن حد تک کم ہو جاتا ہے۔“ اس کی وجہ بتاتے ہوئے سائنسدانوں نے کہا کہ ”دن کو قیلولہ کرنے سے بلڈپریشر اتنا ہی کم ہوجاتا ہے جتنا کہ نمک اور شراب کا استعمال مکمل ترک کر دینے سے ہوتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 212افراد پر تجربات کیے جن کی عمر اوسطاً62سال تھی۔تجربات سے قبل ان لوگوں کا بلڈپریشر جانچا گیا اور دل کے سکین کیے گئے۔ اس کے بعد انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کے لوگوں کو سہ پہر کے وقت 50منٹ کی نیند لینے کو کہا گیا، جبکہ دوسرے کو معمول کی زندگی گزارنے کی ہدایت کی گئی۔ ایک ہفتے بعد دوبارہ ان کے بلڈپریشر اور دل کے ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جو لوگ قیلولہ کرتے رہے تھے ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 10فیصد تک کم ہو گیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مینولیس کیلسٹراٹوس کا کہنا تھا کہ ”دن کے وقت نیند لینا ایسا کام ہے جو ہر کوئی کر سکتا ہے اور اس پر کوئی خرچ بھی نہیں اٹھتا، لیکن اس کے فوائد ایسے حیران کن ہیں کہ میں ہر شخص کو سہ پہر کے وقت مختصر نیند لینے کی ہدایت کروں گا۔
سردرد
کی گولی کھانے کا خطرناک نقصان تازہ تحقیق میں سامنے آگیا
نیویارک(مانیٹرنگ
ڈیسک) سردرد کی گولی ’اسپرین‘ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، جسے لوگ سردرد کے علاوہ
ہارٹ اٹیک اور دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے پیشگی اقدام کے طور پر بھی استعمال
کرتے ہیں کیونکہ یہ خون کو پتلا کرتی ہے۔تاہم اب سائنسدانوں نے اس گولی کے بے جا
استعمال کا ایک انتہائی خوفناک نقصان بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ادھیڑ عمری
میں جو لوگ روزانہ اسپرین کی گولی کھاتے ہیں انہیں یہ گولی فائدے سے کہیں زیادہ
نقصان پہنچاتی ہے کیونکہ اس سے ان کے جسم کے اندر خون بہنے (Internal bleeding)کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، جو ہارٹ اٹیک سے بھی زیادہ مہلک ثابت ہوتا
ہے۔
کنگز
کالج لندن کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1لاکھ 60ہزار لوگوں کا طبی ڈیٹا حاصل کیا
اور ان کے اسپرین کھانے کے معمول کے ساتھ اس کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے جن میں
معلوم ہوا کہ ادھیڑ عمر کے ایسے لوگ جو دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے پیشگی اقدام
کے طور پر اسپرین کھاتے تھے ان میں غالب اکثریت اندرونی بلیڈنگ کے خطرے سے دوچار
تھی۔ اسپرین کھانے کی وجہ سے ان لوگوں کو ہارٹ اٹیک یا سٹروک ہونے کا امکان 11فیصد
کم تھا لیکن دوسری طرف ان کے جسم کے اندر خون بہنے کے خطرے میں 43فیصد اضافہ ہو
چکا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سین ژینگ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جتنے لوگوں
کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا ان میں روزانہ ایک گولی اسپرین کھانے والے ہر 210افراد میں
سے ایک کو اندرونی بلیڈنگ شروع ہو چکی تھی۔ صحت مند لوگوں کے لیے اس گولی کا نقصان
فائدے سے کہیں زیادہ ہے لہٰذا بلا وجہ اس کا استعمال نہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔“
دنیا کے کامیاب ترین لوگ رات کو سونے سے پہلے یہ 5
کام کرتے ہیں، وہ کیا ہیں؟
جانئے اور انہیں اپنی عادت بنالیں
نیویارک(نیوزڈیسک)
کامیابی کا راز ہر انسان جاننا چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ کافی پاپڑ بیلتا ہے۔
آئیے
آپ کو 5ایسے کام بتاتے ہیں جو دنیا کے کامیاب آدمی رات کو سونے سے پہلے کرتے ہیں۔
رات
سے قبل پرسکون ہوں
کامیاب
لوگ رات کو سونے سے پہلے اپنے دماغ کو ہر طرح کے مسائل سے آزاد کرتے ہیں تاکہ وہ
پرسکون نیند سوسکیں۔ایسا کرنے سے انہیں اگلے دن کام کرنے کی توانائی مہیا ہوتی
ہے۔آپ کو بھی چاہیے کہ رات بتیاں بجھانے سے قبل اپنے دماغ کو تمام مصروفیات سے
آزاد کریں اور سوجائیں۔
شراب
نوشی سے پرہیز
جو
لوگ شراب پیتے ہیں ان کا خیال ہے کہ اس کی وجہ سے ان کا دماغ تیز کام کرتا ہے لیکن
حقیقت اس سے بالکل برعکس ہے۔ ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ رات کو
سونے سے قبل شراب پیتے ہیں انہیں کبھی گہری اور پرسکون نیندنہیں آتی اور وہ سوتے
ہوئے بیدار ہوتے رہتے ہیں جس کا اثر دماغ پر پڑتا ہے۔تمام کامیاب لوگ رات کو سونے
سے قبل شراب یا دیگر منشیات استعمال نہیں کرتے۔
پڑھنا
جو
لوگ رات کو سونے سے قبل کوئی چیز پڑھتے ہیں ان کا دماغ تمام مصروفیات سے آزاد ہوکر
سکون کر تا ہے جس کی وجہ سے اس کی استطاعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
اگلے
دن کی تیاری
کامیاب
لوگ کبھی بھی کوئی کام منصوبہ بندی کے نہیں کرتے بلکہ وہ ہر کام سے قبل سوچ بچار
کرتے ہیں۔آپ بھی رات کو سونے سے پہلے اگلے دن کی تیاری کریں۔
فیملی
کے ساتھ وقت
آج
کی دنیا میں سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم اپنی فیملی سے دور ہوتے جارہے ہیں جبکہ کامیاب
لوگوں کی یہ پہچان ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے قریب رہتے ہیں۔ وہ کبھی بھی انہیں
نظرانداز نہیں کرتے جس کی وجہ سے وہ پرسکون رہتے ہیں ۔
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
No comments:
Post a Comment