سپریم کورٹ نے پٹواریوں کے زمین کے انتقال پر پابندی لگا دی - InformationBoxTicket

Breaking

Wednesday, January 2, 2019

سپریم کورٹ نے پٹواریوں کے زمین کے انتقال پر پابندی لگا دی

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے پٹواریوں کے زمین کے انتقال پر پابندی لگا دی



اسلام آباد
سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہری علاقوں میں زمین کے انتقال پر پٹوار خانوں کے کردار پابندی عائد کردی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ پٹوار خانے کا کام صرف ریکارڈ رکھنے تک محدودہوگا،عدالت نے زمینوں کے زبانی کے زبانی انتقال پر بھی پابندی عائد کردی عدالت نے حکم دیا ہے کہ زمین کا انتقال ٹرانسفر آف لینڈایکٹ اور رجسٹریشن ایکٹ کے تحت ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شہری علاقوں میں پٹواریوں، قانون گواورتحصیل داروں سے متعلق کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے پٹواریوں کے زمین کے انتقال پرپابندی لگادی ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جہاں لینڈریونیوکا تخمینہ نہیں وہاں پٹوار خانے کیسے کھلے ہیں؟اس حوالے سے میراہی فیصلہ ہے،پٹوارخانے بند کردیئے،چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کو ایک دھیلا بھی نہیں ملے گا۔


ریونیو حکام نے کہا کہ خسرہ نمبر سے زمین منتقل ہوتی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ریکارڈ کہاں سے آجاتا ہے؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پٹوار خانوں نے لٹ مچائی ہوئی ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ کے پی میں لینڈ ریونیو ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تمام زمینوں کی خریدوفروخت رجسٹرڈسیل ڈیڈ سے ہوگی،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ دیہی علاقوں میں زمین کی فروخت زبانی ہوتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ شاید آج ہم زمین کی زبانی فروخت بند کردیں،سپریم کورٹ نے پٹواریوں کے زمین کے انتقال پرپابندی لگادی ،عدالت نے کہا کہ پٹوارخانے،ریونیوریکارڈ کے دیگردفاترزمین کی ٹرانسفر نہیں کرسکیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دیکھتے ہیں اس کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment