Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

Disclaimer

Disclaimer: Please be aware that this website cannot predict with certainty which lottery numbers will be drawn by the Government Lottery Office. While we utilize statistical analysis and assessment methods to identify numbers that are most likely to be drawn in each draw, these are not guarantees. Playing the lottery involves significant risk. We strongly advise you to exercise your own discretion and judgment when making any decisions based on the information provided here.

اسلام آباد ،حکومت پی اے سی پر مان گئی مزید باتیں بھی مان لے گی،شیخ رشید احمد

اسلام آباد ،حکومت پی اے سی پر مان گئی مزید باتیں بھی مان لے گی،شیخ رشید احمد چیئر مین پی اے سی کے معاملے پر مجھے شدید تحفظات ہیں، جو شخص...

اسلام آباد ،حکومت پی اے سی پر مان گئی مزید باتیں بھی مان لے گی،شیخ رشید احمد

چیئر مین پی اے سی کے معاملے پر مجھے شدید تحفظات ہیں، جو شخص ریمانڈپر ہو اس کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی سے گفتگو


اسلام آباد ،حکومت پی اے سی پر مان گئی مزید باتیں بھی مان لے گی،شیخ ..
تازہ ترین۔ 20 دسمبر2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی اے سی پر مان گئی مزید باتیں بھی مان لے گی شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں جو شخص ریمانڈپر ہو اس کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئر مین پی اے سی کے معاملے پر مجھے شدید تحفظات ہیںحکومت پی اے سی پر مان گئی تو مزید مطالبے بھی مان لے گی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں اور میری اطلاعات کے مطابق ان کی اہلیہ تہمینہ درانی این آرا و کیلئے سرگرم ہیں اور یہ لوگ درمیانی راستے کی تلاش میں ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف سے این آر او میںشہباز شریف کا مرکزی کردار تھا مسلم لیگ کے سب ہی لوگ شہباز شریف پرسہارا کیے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران ملک کے بے تاج بادشاہ بنے بیٹھے تھے۔
شریف برادارن نے خود سے بڑے کام کرنے کی کوشش کی جو شخص ریمانڈ پر ہو اس کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریفنے اپنے تمام مقدمات ناقص انداز میںلڑے نواز شریف جب لندن سے واپس آئے تو ان کا بھائی بھی انہیں لینے ایئر پورٹ نہیں پہنچے انہوں نے کہا کہعمران خان کہتے تھے جو ہار مان لیتا ہے وہ ہار جاتا ہے عمران خان نے جدو جہد کی آج وہ کا میاب ہے انہوں نے کہا میں بلاول کو زرداری کے ساتھ نہیں دیکھ رہا بلاول کو زرداری کی حقیقت کا پتہ چلے گا تو رویہ بدل جائے گا آصف زرداری ملک کے صدر تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے آئندہ تین ہفتوںکے دوران جھاڑو پھرتے دیکھ رہاہوں۔

No comments