Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

Disclaimer

Disclaimer: Please be aware that this website cannot predict with certainty which lottery numbers will be drawn by the Government Lottery Office. While we utilize statistical analysis and assessment methods to identify numbers that are most likely to be drawn in each draw, these are not guarantees. Playing the lottery involves significant risk. We strongly advise you to exercise your own discretion and judgment when making any decisions based on the information provided here.

بہاول پور ، ماں کی ممتا کی لازوال مثال

بہاول پور ، ماں کی ممتا کی لازوال مثال بچہ چلتی ٹرین سے نیچے گر نے پر ماں نے بھی ریل گاڑی سے چھلانگ لگا دی، دونوں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ...

بہاول پور ، ماں کی ممتا کی لازوال مثال

بچہ چلتی ٹرین سے نیچے گر نے پر ماں نے بھی ریل گاڑی سے چھلانگ لگا دی، دونوں چوٹ لگنے سے شدید زخمی

بہاول پور ، ماں کی ممتا کی لازوال مثال

تازہ ترین۔ 20 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد سے بذریعہ ریل گاڑیکراچی جانے والے خاندان کا ایک بچہ چلتی ٹرین سے نیچے گرا تو ماں کی مامتا سے رہا نہ گیا، ماں نے بھی اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے ریل گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔تفصیل کے مطابق چار سالہ شایان اس وقت ریل گاڑی سے نیچے گرا جب ریل گاڑی چنی گوٹھ اور لیاقت پور کے درمیان پہنچی۔
شایان اور اسکی ماں دونوں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے شعبہ حادثات منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچا ریل گاڑی کے ڈبے میں دروازے سے باہر جھانک رہا تھا، توازن برقرار نہ رکھ سکنے کے باعث باہر گر گیا تو بچے کی ماں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ ڈاکٹر کے مطابق دونوں ماں بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

No comments