عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ناخنوں پر بننے والے سفید نشانات جسم میں غذائی اجزاءکی کمی کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن اب ایک ماہر نے اس تاث...

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ناخنوں پر بننے والے سفید نشانات جسم میں غذائی اجزاءکی کمی کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن اب ایک ماہر نے اس تاثر کو غلط قرار دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سرینٹی فوکس نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ ناخنوں پر سفید نشان بننے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ میں منرلز کی کمی ہو گئی ہے۔ ان نشانات کی سب سے بڑی وجہ زخم یا چوٹ وغیرہ ہوتی ہے۔

سرینٹی فوکس کا کہنا تھا کہ ”ہمارے ناخن ٹشوز کی 100سے زائد تہوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جب کسی چوٹ کی وجہ سے ان تہوں میں خلاءآ جاتا ہے تو اس میں ہوا بھر جاتی ہے جو سفید دھبوں کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ بسااوقات یہ سفید نکتوں کی بجائے لکیر کی شکل میں بھی ظاہر ہوجاتی ہے۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر پریشان ہوا جائے۔ جوں جوں ناخن بڑھتا جاتا ہے یہ نشانات آگے کی طرف بڑھتے جاتے ہیں اور بالآخر کٹ کر ختم ہو جاتے ہیں۔“
No comments