اسلام آباد- وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں 14کشمیریوں کی قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ م...

اسلام آباد- وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں 14کشمیریوں کی قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم دنیابھر میں اجاگر کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے ، کشمیر کے مسئلے کاحل تشدد سے نہیں مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، پلوامہ میں14 معصوم کشمیروں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیابھر میں اجا گر کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کاوعدہ پورا کرے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق ہونا چاہئے ۔
No comments