Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

Disclaimer

Disclaimer: Please be aware that this website cannot predict with certainty which lottery numbers will be drawn by the Government Lottery Office. While we utilize statistical analysis and assessment methods to identify numbers that are most likely to be drawn in each draw, these are not guarantees. Playing the lottery involves significant risk. We strongly advise you to exercise your own discretion and judgment when making any decisions based on the information provided here.

سائنسدانوں نے مٹی کھا کر وزن کم کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

موٹاپے سے نجات کے لیے لوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں، ورزش کرتے ہیں اور کچھ ادویات کا سہارا بھی لیتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کا ایک ...

سائنسدانوں نے مٹی کھا کر وزن کم کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

موٹاپے سے نجات کے لیے لوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں، ورزش کرتے ہیں اور کچھ ادویات کا سہارا بھی لیتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کا ایک ایسا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ مٹی انسانی جسم میں چکنائی کو جذب ہونے سے روکتی ہے اوراسے اپنے ساتھ ہی جسم سے باہر نکال دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ڈنر کے ساتھ ایک چمچ مٹی کھانے سے انسان کو موٹاپے سے 
نجات مل سکتی ہے۔

ٹینی ڈیننگ نے بتایا کہ ”مٹی کی اس خاصیت کے انکشاف پر ہم نے چوہوں پر اس کے تجربات شروع کیے۔ چوہوں کے دو گروپوں کو ہم نے چکنائی سے بھرپور خوراک دینی شروع کی۔ ساتھ ہی ان میں سے ایک گروپ کو موٹاپے سے نجات کی ادویات دیتے رہے اور ایک گروپ کو مونٹ موریلونائٹ نامی مٹی۔ چند ہفتے بعد ہم نے دیکھا کہ جس گروپ کو مٹی کھلائی جاتی رہی ان کا وزن بالکل بھی نہیں بڑھا جبکہ دوسرے گروپ کے چوہوں کا وزن اوسطاً50فیصد تک بڑھ گیا۔ ان تجربات سے ثابت ہوا کہ مٹی کو موٹاپے سے نجات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اب ہم مٹی کی دیگر اقسام کو استعمال کرتے ہوئے تجربات کر رہے ہیں کہ آیا چکنی مٹی اور دیگر اقسام بھی انہی خواص کی حامل ہیں یا نہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ جلد انسانوں پر بھی اس کا تجربہ کیا جائے گا۔“

No comments