Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

تین دہائیاں پہلے 9/11 حملوں کی درست پیشنگوئی کرنے والی خاتون بابا وانگا نے سال 2019ءکے بارے میں کیا پیشنگوئی کی؟

 بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا نے کئی دہائیاں قبل نائن الیون کے حملوں، برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءاور شدت پسند تنظیم کے ظہور ...



 بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا نے کئی دہائیاں قبل نائن الیون کے حملوں، برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءاور شدت پسند تنظیم کے ظہور جیسی پیش گوئیاں کی تھیں جو بالکل درست نکلیں۔ اب ان کی 2019ءکے بارے میں کی گئی کچھ پیش گوئیاں سامنے آ گئی ہیں۔ دی مرر کے مطابق بابا وانگا نے 2019ءکے بارے میں بتارکھا ہے کہ اس سال روس کے صدر ولادی میر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ ہو گا اور یورپ بدترین معاشی بحران کا شکار ہو جائے گا۔


روسی صدر پر حملے کے متعلق بابا وانگاکا کہنا تھا کہ ان پر یہ قاتلانہ حملہ ان کی سکیورٹی ٹیم کے اندر سے ہی کیا جائے گا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ولادی میر پیوٹن اس حملے میں بچ جائیں گے یا نہیں۔آئندہ سال کے متعلق دیگر پیش گوئیوں میں انہوں نے بتا رکھا ہے کہ ایشیاءکو 2004ءجیسے سونامی کا سامنا ہو گا اور روس میں ایک شہاب ثاقب گرے گا۔ اسی سال امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو ایک پراسرار بیماری لاحق ہو گی جس سے وہ بہرے ہو جائیں گے اور ان کا دماغ بھی شدید متاثر ہو گا۔ واضح رہے کہ بابا وانگا کا انتقال1996ءمیں 85سال کی عمر میں ہوا تھا۔




No comments