سابق وزیر اور پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوست اور بھائی چارے کے صدیو...

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے اعزاز میں اسپنزر ہال میں پاکستان اور کشمیر کمیونٹی کی طرف سے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سے پہلے سردار تنویر الیاس خان نے صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ روضہ رسول ﷺپر سلام و درود پیش کیا اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کئیے بعد ازاں مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی اس موقع پر صدر پاکستان کے ساتھ انہیں خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت بھی نصیب ہوئی اور انہوں نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئیے اور ملت اسلامیہ، کشمیر کی بھارت کے تسلط سے جلد آزادی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئیے خصوصی دعا کی، سردار تنویر الیاس خان نے نگران حکومت کے دور میں پنجاب میں منصوبے روکنےکے پروپیگنڈے کو مسترد کرتےہوئےکہا کہ میرے پاس پنجاب کی تین بڑی وزارتیں تھیں جن میں ایک پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بھی تھی ، اپنی وزارت کے دوران میں نے کوئی منصوبہ نہیں روکا تاہم قومی مفاد سے منافی منصوبوں کی بجائے قومی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہم نے اپنے مختصر وقت کو ضائع نہیں کیا بلکہ شو آف کی بجائے دن رات کام کر کے محکموں کی زبوں حالی کو بہتر بنایا اور محکمے اب اسی ٹریک پرچل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انحصار زراعت پر ہے اورزراعت کا 70 فیصد انحصار پنجاب پر ہے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر اس شعبے میں ممکنہ تبدیلیاں لائیں اور رکے ہوئے منصوبے اورکام آگے بڑھائے، اسی طرح محکمہ خوراک میں بھی اصلاحات لائیں،مختصر وقت میں بہتر کام کے نتیجے میں جب الوداعی تقریب ہوئی تو سرکاری آفیسران کی آنکھوں میں آنسو تھے۔انھوں نےدیکھاکہ جب پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی مار کھا کر آتا ہے تو اسے علم ہوتا ہے اور وہ کام کرتا ہے۔
No comments