ائیرپورٹ پر موبائل فون رجسٹر کروانے کیلئے کن دستاویزات کی ضرورت ہے اور اگر یہ نہ ہوئیں تو کیا ہو گا؟ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اہم ترین اور مفید معلومات جانئے - InformationBoxTicket

Breaking

Friday, December 28, 2018

ائیرپورٹ پر موبائل فون رجسٹر کروانے کیلئے کن دستاویزات کی ضرورت ہے اور اگر یہ نہ ہوئیں تو کیا ہو گا؟ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اہم ترین اور مفید معلومات جانئے

ائیرپورٹ پر موبائل فون رجسٹر کروانے کیلئے کن دستاویزات کی ضرورت ہے اور اگر یہ نہ ہوئیں تو کیا ہو گا؟ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اہم ترین اور مفید معلومات جانئے

ائیرپورٹ پر موبائل فون رجسٹر کروانے کیلئے کن دستاویزات کی ضرورت ہے اور اگر یہ نہ ہوئیں تو کیا ہو گا؟ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اہم ترین اور مفید معلومات جانئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کیلئے موبائل فون رجسٹرڈ کروانالازمی قرار دیدیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ موبائل فونز ائیرپورٹ کے علاوہ کسی بھی کسٹم آفس میں جا کر رجسٹر کروائے جا سکتے ہیں۔
اس اعلان کے بعد بیرون ملک سے پاکستان آنے والے چند افراد کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا جن کا کہنا ہے کہ یہ موبائل فونز صرف اورصرف ائیرپورٹ پر ہی رجسٹر ہو رہے ہیں اور کسی بھی دوسرے دفتر میں یا تو یہ سہولت دستیاب نہیں یا پھر جان بوجھ کر رجسٹریشن نہیں کی جا تی۔
ٹوئٹر صارف سلمان افضل بھی متاثرین میں سے ایک ہیں یا پھر ان کا کوئی اپنا اس ساری کارروائی سے متاثر ہوا ہے جس پر انہوں نے دیگر لوگوں کی آسانی کیلئے رجسٹریشن کے عمل میں درکار دستاویزات اور دیگر معلومات فراہم کی ہیں۔
لمان افضل کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے افراد موبائل رجسٹریشن کیلئے اپنے پاس پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، بورڈنگ پاس اور ٹکٹ کی اضافی کاپی ضرور رکھیں ورنہ بہت زیادہ خوار ہونا پڑے گا اور دو چار گھنٹوں کیلئے لائن میں بھی لگنا پڑ سکتا ہے۔

سلمان نے مزید کہا کہ جب بھی آپ ائیرپورٹ پر لینڈ کریں تو اسی وقت اپنا موبائل رجسٹر کروا لیں چاہے جتنا بھی خوار ہو نا پڑے۔ رجسٹریشن کاﺅنٹر ارائیول گیٹ پر نہیں بلکہ چار نمبر گیٹ پر ملے گا اور اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ بعد میں کسٹم آفس سے کروا لیں گے تو ایسا نہیں ہو گا کیونکہ وہ بھی آپ کو ائیرپورٹ پر بھیج دیں گے، یہ سب بکواس ہے کہ کسی مین کسٹم آف سے بھی موبائل فون رجسٹرڈ ہو جاتا ہے۔


سلمان نے کہا کہ ”قانون پر اعتراض نہیں ہے لیکن ایک سافٹ وئیر بنانے میں کتنا وقت لگتا ہے کہ آپ اپنا پاسپورٹ نمبر ڈالیں یا جو بھی منسلک سسٹم ہو، اس کے ذریعے ایک ڈیوٹی فری موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر اور شناختی کارڈ وغیرہ نمبر ڈال کر رجسٹریشن ہو جائے۔


No comments:

Post a Comment