دوران پرواز مسافر نے نئی تاریخ رقم کردی، بیمار بچے اور اس کی ماں کے لئے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے انسانیت ابھی زندہ ہے - InformationBoxTicket

Breaking

Friday, December 14, 2018

دوران پرواز مسافر نے نئی تاریخ رقم کردی، بیمار بچے اور اس کی ماں کے لئے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے انسانیت ابھی زندہ ہے

دوران پرواز مسافر نے نئی تاریخ رقم کردی، بیمار بچے اور اس کی ماں کے لئے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے انسانیت ابھی زندہ ہے
امریکہ میں ایک ماں اپنی بیمار بچی کے ساتھ جہاز میں سوار ہوئی جو سانس کی بیماری میں مبتلا تھی اور اسے آکسیجن کے سلنڈر کے ذریعے سانس دی جا رہی تھی۔ اکانومی کلاس کی سیٹ میں بچی کو آکسیجن کے سلنڈر کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں مشکل پیش آ رہی تھی جس پر بزنس کلاس کے ایک مسافر نے ایسا کام کر دیا کہ سن کر آپ کہیں گے کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔ دی مرر کے مطابق کیلسے زیوک نامی یہ خاتون اپنی بچی کوامریکہ شہر اورلینڈو سے فلاڈلفیا لیجا رہی تھی تاکہ وہاں فلاڈلفیا کے چلڈرنز ہسپتال میں اس کا علاج ہو سکے۔
کیلسے کو اپنی بچی کے ساتھ جہاز میں سوار ہوئے ابھی چند منٹ ہی ہوئے تھے کہ ایئرہوسٹس ان کے پاس آئی اور انہیں کہا کہ بزنس کلاس کا ایک مسافر آپ کے ساتھ سیٹ تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ اس نیکی پر کیلسے نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ میں نے اس شخص کو نہیں دیکھا۔ جب اس کی طرف سے سیٹ تبدیل کرنے کا پیغام ملا تو میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی تھی لیکن دوران سفر بیمار بچی کی وجہ سے مجھے موقع نہیں ملا۔ اب میں سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔یہ امریکن ایئرلائنز کی پرواز تھی اور اس شخص نے بزنس کلاس میں 2Dسیٹ تھی۔ وہ جوکوئی شخص بھی ہے میں اس کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس کے اس عمل نے مجھے یقین دلا دیا کہ اب بھی دنیا میں لوگوں کا درد بانٹنے والے لوگ موجود ہیں۔“

No comments:

Post a Comment