سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تربت میں دہشتگردوں کی نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 6سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ، سکیورٹی فورسز نے جوابی ...

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تربت میں دہشتگردوں کی نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 6سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ، سکیورٹی فورسز نے جوابی
کارروائی کرکے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت کے علاقے بلیدہ کے نزدیک واکئی ایریا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ، اس دوران دہشتگردوں نے آئی ای ڈیز سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ بلوچستان میں پاک فوج کے بہادر جوان ملک دشمن قوتوں کے خلاف برسر پیکار ہیں جہاں بیرونی ایجنسیوں کے کارندے پاک فوج کے خلاف مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن بہادر فوج ان کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کو محفوظ بنا رہی ہے ۔
No comments