کفیل سسٹم کے خاتمے کی طرف اہم پیشرفت، سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی - InformationBoxTicket

Breaking

Saturday, May 11, 2019

کفیل سسٹم کے خاتمے کی طرف اہم پیشرفت، سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی


کفیل سسٹم کے خاتمے کی طرف اہم پیشرفت، سعودی عرب نے غیر ملکی 

کارکنوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی





ریاض - سعودی عرب نے کفیل سسٹم کے خاتمے کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے مملکت میں گرین کارڈ سسٹم طرز کا منفرد اقامہ پروگرام متعارف کرادیا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے 2016 میں اعلان کیا تھا کہ وہ مملکت میں گرین کارڈ کی طرز پر نیا ویزہ اور اقامہ پروگرام متعارف کرائیں گے۔ محمد بن سلمان کے اعلان کے بعد سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی تارکین وطن کیلئے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے رکن فہد بن جمعہ کے مطابق گرین کارڈ یا منفرد اقامہ پروگرام مالی طور پر مستحکم غیر ملکیوں کیلئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ گرین کارڈ سسٹم سعودی عرب اور غیر ملکی کارکنوں کیلئے کاروباری اعتبار سے مفید ثابت ہوگا۔
سعودی عرب کی شوریٰ کے سابق رکن ڈاکٹر احسان بوحلیقہ کا کہنا ہے کہ کفالہ سسٹم کی وجہ سے غیر ملکی شہریوں کیلئے مملکت میں سرمایہ کاری میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن گرین کارڈ سسٹم کے تحت یہ تمام رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں۔ اس اقدام کے بعد بیرون ممالک سے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے گرین کارڈ سسٹم یا منفرد اقامہ پروگرام کے تحت غیر ملکیوں کو مملکت میں آزادانہ طور پر کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔ مذکورہ اقامہ رکھنے والا غیر ملکی شہری سعودی عرب میں اپنے خاندان کو بھی اپنے ساتھ رکھ سکے گا جبکہ عزیز و اقارب کو ملاقات کیلئے بھی بلاسکے گا۔ اس اقامہ ہولڈر کو سعودی عرب میں مزدور منگوانے ، جائیداد بنانے اور نقل و حمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔

No comments:

Post a Comment