Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest
Official Updates Hub

Thai Lottery Results & Predictions Today (16-8-2026)

Official Draw

Thai Lottery Result Today 16-8-2026: Official Winning Numbers

View Official Results
Analysis & Tips

Thai Lottery Predictions for 16-8-2026 | Sure Numbers & Analysis

Read Predictions
Final Summary

Thai Lottery 1234 Final "Results TODAY" 16-8-2026

Check Final Results
Official Guide

How to Play Thailand Lottery | Official GLO Guide & Tips (16-8-2026)

Read Official Guide

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے گرین کارڈ متعارف کروا دیا ، کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟ جانئے

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے گرین کارڈ متعارف کروا دیا ، کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟ جانئے ریاض ( بلاگ سپوٹ ) سعودی عرب کی جانب سے ’...


سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے گرین کارڈ متعارف کروا دیا ، کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟ جانئے



ریاض (بلاگ سپوٹ) سعودی عرب کی جانب سے ’ منفرد اقامہ پروگرام‘ کی منظوری دے دی ہے ۔ سعودی مجلس شوریٰ کی جانب سے یہ اقامہ پروگرام غیر معمولی خصوصیات کے حامل تارکین وطن کو فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ اقامہ رکھنے والے غیر ملکی تارکین وطن کو مملکت میں کاروبار سمیت دیگر کئی مراعات حاصل ہوں گی۔

العربیہ کے مطابق منفرد اقامہ پروگرام دو طرح کا ہوگا، یہ عارضی اور دائمی طور پر حاصل کیا جاسکے گا۔ عارضی اقامہ مخصوص فیس ادا کرکے حاصل کیا جاسکے گا جس کے تحت غیر ملکیوں کو مملکت میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔ مذکورہ اقامہ رکھنے والا غیر ملکی شہری سعودی عرب میں اپنے خاندان کو بھی اپنے ساتھ رکھ سکے گا جبکہ عزیز و اقارب کو ملاقات کیلئے بھی بلاسکے گا۔ اس اقامہ ہولڈر کو سعودی عرب میں مزدور منگوانے ، جائیداد بنانے اور نقل و حمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت حاصل ہوجائے گی ۔اس کے علاوہ دائمی منفرد اقامہ غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا اور اس پر بھی یہی سہولیات حاصل ہوں گی۔

سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے قرار دیا ہے کہ منفرد اقامہ پروگرام وہ غیر ملکی شہری حاصل کرسکیں گے جن کی کم از کم عمر 21 سال ہو اور ان کے پاس کارآمد پاسپورٹ ہو ۔ منفرد اقامہ حاصل کرنے کا خواہشمند شہری پہلے سے سعودی عرب میں اقامہ رکھتا ہو اور کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہ ہو، منفرد اقامہ کی درخواست کے ساتھ متعدی امراض سے محفوظ ہونے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی لف کرنا پڑے گا۔

No comments