نیویارک - فیس بک کے لیے 2018 سکینڈلز سے بھرا سال ثابت ہوا اور اختتام کے قریب بھی اسے ایک اور دھچکا لگ گیا۔ فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ ...

نیویارک - فیس بک کے لیے 2018 سکینڈلز سے بھرا سال ثابت ہوا اور اختتام کے قریب بھی اسے ایک اور دھچکا لگ گیا۔فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ایک بار پھر لاکھوں صارفین کی پرائیویسی متاثر ہونے کا اعتراف کیا گیا جس کی وجہ فوٹو سافٹ وئیر میں ایک بَگ کی موجودگی بنی۔فیس بک کے مطابق اس بَگ کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار سے زائد تھرڈ پارٹی ایپس کو ان تصاویر تک رسائی مل گئی جو لوگوں نے فیس بک پر اپ لوڈ تو کیں مگر انہیں پبلک نہیں کیا جبکہ فیس بک اسٹوریز اور مارکیٹ پلیس میں شائع تصاویر بھی ان ایپس ڈویلپرز تک پہنچ گئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ہم اس صورتحال پر معذرت کرتے ہیں، اگلے ہفتے ہم ایپ ڈویلپرز کے لیے اپنے ٹولز جاری کررہے ہیں جو انہیں تعین کرنے میں مدد دیں گے کہ کون کون اس بَگ سے متاثر ہوا۔
No comments