Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

Disclaimer

Disclaimer: Please be aware that this website cannot predict with certainty which lottery numbers will be drawn by the Government Lottery Office. While we utilize statistical analysis and assessment methods to identify numbers that are most likely to be drawn in each draw, these are not guarantees. Playing the lottery involves significant risk. We strongly advise you to exercise your own discretion and judgment when making any decisions based on the information provided here.

آپ کی واشنگ مشین میں موجود وہ چیز جو آپ کو اور آپ کے بچوں کو بیمار کردیتی ہے

کنبر- واشنگ مشین کی ایجاد نے خواتین کا کپڑے دھونے کا کام آسان کر دیا ہے لیکن اب ماہرین نے اس مشین کے متعلق ایسا خطرناک انکشاف کر دیا ہے ...

آپ کی واشنگ مشین میں موجود وہ چیز جو آپ کو اور آپ کے بچوں کو بیمار کردیتی ہے

کنبر- واشنگ مشین کی ایجاد نے خواتین کا کپڑے دھونے کا کام آسان کر دیا ہے لیکن اب ماہرین نے اس مشین کے متعلق ایسا خطرناک انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر لوگ خوفزدہ ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ واشنگ مشینیں لوگوں میں بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔ ان میں ربڑ کی سیلیں استعمال کی جاتی ہے جو انہیں واٹرٹائٹ اور ایئرٹائٹ بناتی ہیں لیکن یہی وہ چیز ہے جو ان مشینوں میں پھپھوندی کا باعث بنتی ہے اور یہ بیکٹیریا کپڑوں کے ذریعے لوگوں تک پہنچ کر ان میں پھیپھڑوں کی بیماریوں سمیت کئی طرح کے عارضوں کا سبب بنتے ہیں۔ماہرین نے اس تحقیق میں کئی واشنگ مشینوں کا معائنہ کیااور حیران کن طور پر ان سب میں سیاہ پھپھوندی لگی ہوئی تھی۔ یہ سیاہ پھپھوندی مہلک کیمیکل مائکوٹاکسن (Mycotoxin)پیدا کرتی ہے جواعصابی نظام، پھیپھڑوں، مدافعتی نظام اور جلدی امراض کا سبب بنتا ہے، حتیٰ کہ یہ موت کا جواز بھی بن سکتا ہے۔یہ پھپھوندی جس طرح کے ماحول میں پھلتی پھولتی ہے وہ انہیں واشنگ مشینوں میں بہترین طریقے سے میسر آتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سیاہ پھپھوندی سے کم عمر بچے، بیمار اور عمر رسیدہ لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

No comments