مریم نواز کے صرف ایک ٹویٹ نے طوفان برپا کردیا، وہ کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف 5 ما...
مریم نواز کے صرف ایک ٹویٹ نے طوفان برپا کردیا، وہ کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف 5 ماہ کی طویل خاموشی کے بعد ٹوئٹر پر دوبارہ متحرک ہوئی ہیں ۔ انہوں نے صرف ایک ٹویٹ کی جس کے بعد ن لیگ کے کارکن بھی متحرک ہوگئے اور انہیں خوش آمدید کہنا شروع کردیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر 24 جولائی کے بعد 23 دسمبر کو پہلی ٹویٹ کی جس میں اپنے والد اور والدہ کیلئے دعائے خیر کی ۔ ان کی جانب سے ٹویٹ کرنے کے بعد ن لیگ کے سوشل میڈیا کارکنان بھی فوری متحرک ہوگئے اور ”#WelcomeBackMaryamNawaz“ کے ہیش ٹیگ کے تحت مریم نواز کو خوش آمدید کہنا شروع کردیا۔
اب صورتحال یہ ہے کہ تحریک انصاف کا ” ThugsOfPakistan“ کے نام سے چلایا جانے والا ٹرینڈ جو مسلسل کئی گھنٹوں سے ٹاپ ٹرینڈ کر رہا تھا اب نیچے جاچکا ہے اور ن لیگ کے 2 ٹرینڈز اوپر آچکے ہیں۔
رات 10 بج کر 8 منٹ کے قریب مریم نواز نے 5 ماہ کی خاموشی کے بعد پہلا ٹویٹ کیا اور 10 بج کر 32 منٹ تک (#WeStandWithNawazSharif) ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جبکہ (#WelcomeBackMaryamNawaz) دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اور اب آپ جس وقت یہ خبر پڑھ رہے ہیں تو اس وقت تک ’’ویلکم بیک مریم نواز ‘‘ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ رات 10 بج کر 40 منٹ پر پاکستان میں چلنے والے ٹوئٹر ٹرینڈز کی لسٹ دیکھیں۔ یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کے منظر عام پر آتے ہی ن لیگ کے کارکن صرف آدھے گھنٹے میں اس حد تک متحرک ہوچکے ہیں کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
No comments