زنجیروں میں جکڑی یہ لاش پاکستان کے کس معروف شخص کی ہے؟ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہی - InformationBoxTicket

Breaking

Thursday, December 27, 2018

زنجیروں میں جکڑی یہ لاش پاکستان کے کس معروف شخص کی ہے؟ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہی

زنجیروں میں جکڑی یہ لاش پاکستان کے کس معروف شخص کی ہے؟ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہی

زنجیروں میں جکڑی یہ لاش پاکستان کے کس معروف شخص کی ہے؟ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہی
سرگودھایونیورسٹی کیمپس کے کیس میں قید پروفیسرمحمد جاویددل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔ پروفیسر میاں جاوید کی ہتھکڑیوں میں جکڑی میت کی تصویر سوشل میڈیا پر سخت غم و غصے کا باعث بن رہی ہے۔


پروفیسر محمد جاوید سرگودھا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹو تھے جن سے نیب تفتیش کر رہا تھا۔۔ انہیں کیمپ جیل میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ انتقال کرگئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاویدکو میڈیکل چیک اپ کے بعد دوا دے دی تھی، پروفیسرجاوید ہسپتال سے جیل کی بیرک میں پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔ لاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پروفیسر میاں جاوید کی زنجیروں میں جکڑی میت کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس رویے پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے نیب کی جانب سے ریٹائرڈ اساتذہ کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس پر پورے ملک میں طوفان برپا ہوگیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھی اس واقعے کا نوٹس لیا گیا تھا جس پر ڈی جی نیب لاہور نے روتے ہوئے معافی مانگی تھی۔






No comments:

Post a Comment