نانبائی ایسوسی ایشن روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ڈٹ گئی - InformationBoxTicket

Breaking

Tuesday, December 11, 2018

نانبائی ایسوسی ایشن روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ڈٹ گئی

نانبائی ایسوسی ایشن روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ڈٹ گئی

روٹی کی قیمت میں 3 اور نان کی قیمت میں 5 روپے اضافہ نہ کیا گیا تو تندور بند کر دیں گے،نانبائی ایسوسی ایشن

 

نانبائی ایسوسی ایشن روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ڈٹ گئی 

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 دسمبر 2018ء ) :لاہور کی نانبائی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر نان اور روٹی کی قیمتوں کو بڑھا کر بالترتیب 15 روپے اور 10 روپے نہ کیا گیا تو تندور بند کر دئیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل حکومت نے نانبائیوں کے لیے گیس کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔جس پر نانبائیوں کی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ روٹی کی قیمت 10 روپے سے کم کر کے 7 روپے اور نان کی قیمت 15 روپے سے کم کر کے 10 روپے کر دی گئی جائے گی ۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ لاہور کی نانبائی ایسوسی ایشن نان اور روٹی کی قیمت بڑھوانے کے لیے ڈٹ گئی ہے۔
نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجود حالات میں ان کے لیے روٹی کی قیمت 7 روپے اور نان کی قیمت 10 روپے رکھنا ممکن نہیں ہے اس لیے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔
نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ نان کی قیمت میں 5 روہے اضافہ اور روٹی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا جائے ۔نانبائی ایسوسی ایشن کا مطالبہ تسلیم کرلیے جانے پر نان کی قیمت 10 روپے سے بڑھ کر 15 روپے ہوجائے گی جبکہ روٹی کی قیمت 7 روپے سے بڑھ کر 10 روپے ہوجائے گی۔نانبائی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر نان اور روٹی کی قیمتوں کو بڑھا کر بالترتیب 15 روپے اور 10 روپے نہ کیا گیا تو تندور بند کر دئیے جائیں گے۔   

 

No comments:

Post a Comment