ملکی دولت لوٹنے والوں کے لئے پاک سر زمین تنگ ہو چکی ہے‘اعجاز چوہدری خواجہ برادران پیراگون سٹی میںکرپشن کی وجہ سے قانون کے شکنجے میں آئے ...
ملکی دولت لوٹنے والوں کے لئے پاک سر زمین تنگ ہو چکی ہے‘اعجاز چوہدری
خواجہ برادران پیراگون سٹی میںکرپشن کی وجہ سے قانون کے شکنجے میں آئے ہیں‘رہنما تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمدچوہدری اور وسطی پنجاب کے
صدر عمر ڈار نے کہاکہ ملکی دولت لوٹنے والوں کے لئے پاک سر زمین تنگ ہو
چکی ہے، خواجہ برادران پیراگون سٹی میںکرپشن کی وجہ سے قانون کے شکنجے میں
آئے ہیں، کرپشن اور ملکی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، ہیں، کرپشن نے ملکی معیشت کوتباہ کیا اور غربت میںاضافہ ہوا، تحریک انصاف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم رکھتی ہے ، خواجہ برادرز کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، دنیا کے تمام مہذب ممالک عام شہریوں کی زندگی پر پڑنے والے کرپشن کے بدترین اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں، کرپشن ایک
جانب اداروں کو تباہ جبکہ دوسری جانب عوام سے ان کی بنیادی سہولتیں تک
چھین لیتی ہے، تحریکِ انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے اس مسئلے پر لوگوں کو
آگاہ کیا، نئے پاکستان میں کسی چور، لٹیرے کی جگہ نہیں ہے، کرپشن کے خلاف قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے۔
بعدازاں چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں انصاف لائرز فورم کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء)
No comments