Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

شارجہ میں پاکستانی لڑکے کو خوبصورت پنجابی لڑکی نے باتوں میں الجھا کر لوٹ لیا

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں ایک پاکستانی لڑکے کو ہم وطن لڑکی نے ہی باتوں میں الجھا کر لوٹ لیا۔ گلف نیوز کے مطابق ایم صدیقی نامی اس لڑک...

شارجہ میں پاکستانی لڑکے کو خوبصورت پنجابی لڑکی نے باتوں میں الجھا کر لوٹ لیا
شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں ایک پاکستانی لڑکے کو ہم وطن لڑکی نے ہی باتوں میں الجھا کر لوٹ لیا۔ گلف نیوز کے مطابق ایم صدیقی نامی اس لڑکے نے بتایا ہے کہ ”میں اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑا ہوا تھا کہ ایک لڑکی چلتی ہوئی میرے پاس آئی۔ وہ پنجابی بول رہی تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ لاہور سے ہے اور کہنے لگی کہ ایک طرف آﺅ، مجھے تم سے کوئی بات کرنی ہے۔ اس نے بہت اچھا لباس پہن رکھا تھا اور کھاتے پیتے گھر کی لگ رہی تھی۔ میں اس کے کہنے پر اس کے ساتھ چل دیا۔ہم بلڈنگ کے ایک طرف آئے تو اس نے مجھے کہا کہ اسے رقم کی اشد ضرورت ہے۔ مجھے نے اسے چند درہم نکال کر دیئے۔ اس نے میرے بٹوے میں دیکھ لیا کہ مزید رقم موجود ہے چنانچہ کہنے لگی کہ اسے اور رقم کی چاہیے۔ اس نے اپنا فون نمبر دیا اور کہا کہ وہ جلد واپس کر دے گی۔ میں اس کی باتوں میں آ گیا اور اسے350درہم دے دیئے۔ میں نے اسے بتایا کہ مجھے کچھ بل ادا کرنے ہیں جس پر اس نے کہا کہ وہ جلد یہ رقم واپس کر دے گی۔“
ایم صدیقی نے مزید بتایا کہ ”جب دو دن بعد میں نے اس سے فون پر رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ کل وہ مجھے رقم واپس کر دے گی۔لیکن اس کے بعد اس نے میری کال سننی ہی بند کر دی۔ میں نے کئی نمبر بدل کر اسے فون کیا لیکن ہر بار وہ نئے نمبر پر ایک بار فون اٹھاتی اور جب میرا پتا چلتا تو کال بند کر دیتی اور دوبار اس نمبر سے بھی کال نہیں سنتی تھی۔ آخر تھک ہار کر میں نے اسے کال کرنا ہی چھوڑ دیا۔ “ واضح رہے کہ شارجہ میں گزشتہ ماہ بھی ایک ایسا ہی واقعہ رپورٹ ہو چکا ہے۔ اس میں بھی پنجابی بولنے والی ایک خاتون نے ایک مرد سے 100درہم ہتھیالیے تھے۔

No comments