Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2019 طے پا گیا،حج کوٹے میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے ؟جان کر ہی پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2019 طے پا گیا،سعودی حکومت نے پاکستان کےحج کوٹے میں پانچ ہزا...

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2019 طے پا گیا،حج کوٹے میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے ؟جان کر ہی پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2019 طے پا گیا،سعودی حکومت نے پاکستان کےحج کوٹے میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ  دو ہزار ریال فیس  کےخاتمے کا فیصلہ خادم الحرمین الشریفین سے مشاورت کے بعد ہوگا 
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں منعقدہ  تقریب کے دوران حج معاہدے 2019 پر پاکستان اور سعودی عرب کے وزرا نے دستخط کر دیئے ہیں۔طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مملکت خداد سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 فرزندان توحید مناسک حج کی ادائیگی کے لیے جاسکیں گے۔وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر صوبہ سندھ  کے 35  ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہوگا۔معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ’ای ویزہ‘ دیا جائے گا،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری خود کریں گے۔دوسری جانب سعودی حکام کے مطابق دو ہزار ریال فیس کے خاتمے کا فیصلہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز  سے مشاورت کے بعد ہوگا، نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گاجب کہ زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منیٰ میں ٹھہرانے کی کوشش کی جائے گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پاکستان کی تجاویز ماننے پر سعودی حکومت کے شکریہ ادا کیا ہے ۔

No comments