قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک کے ایک فوٹوگرافر نے اہرام مصر کے اوپر چڑھ کر ایسی قبیح حرکت کر دی کہ مصری حکومت اور عوام غصے سے آگ بگولہ ہو ...


اینڈریاس کی اس حرکت پر مصرکی وزارت برائے نوادرات کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ”اس شخص کا یہ عمل مصری قوانین کی سنگین خلاف ورزی تھا اور اٹارنی جنرل نے اس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔“دوسری طرف مصر ماہر آثار قدیمہ اور سابق وزیرنوادرات زحی ہواس کا کہنا تھا کہ ”میرے نزدیک یہ تصاویر جعلی ہیں اور فوٹوشاپ کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔ میں یہ مان ہی نہیں سکتا کہ کوئی رات کے وقت اہرام مصر کے اوپر چڑھ گیا۔ رات کے وقت کوئی اس پر چڑھ ہی نہیں سکتا۔ ان تصاویر میں جو پتھر نظر آ رہے ہیں وہ بھی بہت چھوٹے ہیں جو اہرام کے پتھر نہیں ہو سکتے۔“رپورٹ کے مطابق اگر تحقیقات میں یہ ویڈیو اور تصاویر اصلی ثابت ہو گئیں تو اینڈریاس اور اس کی گرل فرینڈ کو ایک سال سے زائد قید کی سزا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی نے اہرام مصر کے اوپر چڑھ کر یہ قبیح حرکت کی ہو۔ 2016ءمیں ایک جرمن لڑکا لڑکی بھی یہی حرکت کرتے پکڑے گئے تھے۔

No comments