آرمی چیف نے 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے جن 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے وہ سنگین نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں 176سکیورٹی اہلکاروں اورشہریوں کوشہیدکیا۔ ان کی کارروائیوں میں 217 شہری اور اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کو قید کی سزا کی توثیق بھی کی ہے جبکہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو بری بھی کیا گیا ہے۔ تمام دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں۔
No comments:
Post a Comment