بغیر سائیڈ ایفیکٹس کے وزن کم کرنے کا بہترین نسخہ معروف ڈاکٹر نے بتادیا - InformationBoxTicket

Breaking

Monday, November 25, 2019

بغیر سائیڈ ایفیکٹس کے وزن کم کرنے کا بہترین نسخہ معروف ڈاکٹر نے بتادیا

بغیر سائیڈ ایفیکٹس کے وزن کم کرنے کا بہترین نسخہ معروف ڈاکٹر نے بتادیا



لندن- وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔ اگر انسان کڑی ورزش اور سخت ڈائٹنگ کے ذریعے وزن کم کر بھی لے تو اس کے سنگین مضراثرات بھی ساتھ آتے ہیں اور سالہا سال تک انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔تاہم اب ایک معروف ڈاکٹر نے وزن کم کرنے کا ایک ایسا بہترین طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرنے سے آپ کا وزن بھی کم ہو جائے گا اور آپ کی صحت پر اس کے کوئی مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ڈاکٹر مائیکل گریگر ہیں جنہوں نے ڈائٹ اور موٹاپے پر کی جانے والی سینکڑوں تحقیقات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ طریقہ وضع کیا ہے۔ ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں کہ اگر آپ وزن کم کرنے جا رہے ہیں تو کبھی بھی ناشتہ کرنا مت چھوڑیں کیونکہ کئی تحقیقات میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ناشتہ چھوڑ دینے سے موٹاپے پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا اور اس سے انسان نقاہت اور کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔ وزن کم کرنے لیے یہ بات زیادہ معاملہ نہیں رکھتی کہ ’آپ کیا کھاتے ہیں‘ ۔ اس کی بجائے یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ ’آپ کب کھاتے ہیں‘۔ آپ صبح کے وزن جو کیلوریز لیتے ہیں وہ وزن بڑھانے یا کم کرنے پر زیادہ اثرانداز نہیں ہوتیں۔ اس کے برعکس آپ شام کے وقت جو کیلوریز لیتے ہیں وہ اس حوالے سے بہت اہم ہوتی ہیں اور آپ کے وزن میں کمی یا زیادتی کا انحصار انہی پر ہوتا ہے۔ چنانچہ اپنے دن کا ایک بھرپور کھانا رات کی بجائے ناشتے کے وقت کھائیں تو سب سے زیادہ بہتر ہو گا۔ آپ دوپہر کے وقت بھی یہ بڑا کھانا کھا سکتے ہیں۔ شام کے وقت انتہائی کم کیلوریز لیں۔

ڈاکٹر مائیکل کا مزید کہنا تھا کہ ”صبح کے وقت دلیہ کھانا وزن کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس سے انسان کا پیٹ تادیر بھرا رہتا ہے اور وہ لنچ میں کم کھانا کھاتا ہے۔ اگر آپ وزن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس سلسلے میں ’بران ایڈیپوز ٹشو‘ کو متحرک کرنابہت زیادہ اہم ہوتا ہے۔آپ جانتے ہوں گے کہ ہمارے جسم میں ایک سفید چربی ہوتی ہے اور ایک بھوری چربی۔ سفید چربی جسم میں چربی کو جمع کرنے کا سبب بنتی ہے جبکہ بھوری چربی نہ صرف جسم میں چربی کو جمع ہونے سے روکتی ہے بلکہ اسے پگھلاکر کم بھی کرتی ہے۔ یہ بھوری چربی سینے، گردن اور کندھوں کے حصوں میں پائی جاتی ہے۔ اگر اسے متحرک کر دیا جائے تو وزن کم کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ اسے متحرک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کم درجہ حرارت میں رہیں۔ ایک تحقیق میں ثابت ہو چکا ہے کہ جو لوگ 16.5ڈگری سینٹی گریڈ میں رہتے ہیں ان کے جسم میں 22ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں رہنے والوں کی نسبت روزانہ 164کیلوریز زیادہ ’برن‘ ہوتی ہیں۔چائے اور کافی کا استعمال بھی وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چائے کا ایک کپ پینے کے بعد اگلے ایک گھنٹے میں آپ کے جسم میں اضافی 10فیصد کیلوریز ’برن‘ ہوجاتی ہیں۔ چائے کا ایک کپ اندازاً25کیلوریز برن کرتا ہے۔ ایک تحقیق میں سائنسدان بتا چکے ہیں کہ موٹاپا کم کرنے کے لیے دن میں تین بار چائے پینی چاہیے۔
ڈاکٹرمائیکل نے مزید بتایا کہ ”ہر کھانے سے پہلے ایک ٹماٹر لازمی کھائیں۔ صرف یہ ایک کام کرنے سے ایک مہینے میں آپ کے وزن میں 2پانڈ کمی واقع ہو جائے گی۔ اس سے آپ کے جسم میں بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈزکا لیول بھی متوازن ہو جائے گا۔ موپاٹا کم کرنے کی جدوجہد کرنے والے افراد کے لیے خشک میوہ جات ایک نعمت ہیں۔ ان میں اگرچہ بہت زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں مگر یہ ایسی کیلوریز ہیں جو آپ کی زندگی میں اضافہ کرتی ہیں اور آپ کو ہارٹ اٹیک، سٹروک، کینسر سمیت دیگر کئی سنگین بیماریوں کے ساتھ ساتھ موٹاپے سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ ناشتے کے کچھ دیر بعد اور پھر لنچ کے دو گھنٹے بعد بادام اور دیگر خشک میوے کھانے سے آپ کا لنچ اور ڈنر میں کھانا بہت کم ہو جائے گا اور آپ 30ہزار اضافی کیلوریز کو جسم میں جانے سے روک سکیں گے۔ اس سے آپ کے جسم کو برابر توانائی بھی ملتی رہے گی اور وزن میں بھی اضافہ نہیں ہو گا بلکہ اس میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ ابلے ہوئے آلو کھانے سے بھی آپ اپنی کھانے کی مقدار کو کم کرکے وزن میں کی لا سکتے ہیں۔ اپنے کھانوں میں سیاہ زیرے کا استعمال بھی کیجیے کیونکہ یہ بھی وزن کم کرنے کے لیے انتہائی مفید چیز ہے۔ اس کے ساتھ آپ سرکے کا استعمال بھی کیجیے کیونکہ اس سے جسم میں چربی پگھلنے کی رفتار بہت تیز ہو جاتی ہے۔ چنانچہ آپ کا وزن تیزی سے گرنے لگے گا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ روزانہ ایک چمچ سرکہ لینے سے ایک مہینے میں آپ کے وزن میں 1پانڈ کمی واقع ہو جائے گی اور اگر آپ دو چمچ سرکہ لینے لگیں تو آپ کا وزن ایک ماہ میں 5پانڈ تک کم ہو جائے گا۔وزن کم کرنے کے اس طریقے میں آپ کی خوراک سے کچھ بھی ختم نہیں کیا گیا چنانچہ آپ کی صحت پر بھی اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوں گے۔ اور آخر میں یہ نصیحت کہ ورزش کیجیے، اس لیے نہیں کہ آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں بلکہ اس لیے ورزش کیجیے کہ آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ ایک گھنٹہ سائیکل چلاتے ہیں تو آپ کی350کیلوریز برن ہوں گی اور یوں آپ بغیر مضراثرات کے اپنے وزن میں کمی لا سکیں گے۔

No comments:

Post a Comment