Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest
Official Updates Hub

Thai Lottery Results & Predictions Today (16-8-2026)

Official Draw

Thai Lottery Result Today 16-8-2026: Official Winning Numbers

View Official Results
Analysis & Tips

Thai Lottery Predictions for 16-8-2026 | Sure Numbers & Analysis

Read Predictions
Final Summary

Thai Lottery 1234 Final "Results TODAY" 16-8-2026

Check Final Results
Official Guide

How to Play Thailand Lottery | Official GLO Guide & Tips (16-8-2026)

Read Official Guide

امریکہ نے پاکستانی کمپنی پر پابندی عائد کردی

امریکہ نے پاکستانی کمپنی پر پابندی عائد کردی واشنگٹن - ایک پاکستانی کمپنی کو 12 غیر ملکی افراد و اداروں سمیت اس امریکی فہرست میں در...


امریکہ نے پاکستانی کمپنی پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن - ایک پاکستانی کمپنی کو 12 غیر ملکی افراد و اداروں سمیت اس امریکی فہرست میں درج کرلیا گیا ہے جس میں انہیں محدود آئٹم کی مبینہ تجارت کے لیے مخصوص لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔
امریکی محکمہ کامرس کے بیان کے مطابق اس طرح کی پابندیوں کا مقصد ’اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی ان کے ہاتھ نہ لگے جو امریکی سلامتی یا امریکی شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ڈان نیوز کے مطابق  پابندی کا شکار پاکستان کمپنی کا نام اور مقام کی معلومات نہیں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق  فہرست میں درج مجموعی کمپنیوں میں سے 4 کا مقام چین اور ہانگ کانگ اور مزید 2 چینی ایک پاکستانی کمپنی جبکہ 5 اماراتی افراد بھی شامل ہیں۔

محکمہ کامرس کے بیورو برائے انڈسٹری اور سیکیورٹی (بی آئی ایس) کا کہنا تھا کہ فہرست میں درج غیر ملکی پارٹیز کو برآمدات اور دوبارہ برآمدات یا ملک میں محدود اشیا کی منتقلی کے لیے مخصوص لائسنس کی ضرورت ہوگی، پاکستانی کمپنی کی شمولیت مبینہ طور پر ’ملک کی غیر محفوظ جوہری سرگرمیوں کی لیے کنٹرولڈ ٹیکنالوجی کے حصول‘ پر کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بیان میں ان کمپنیوں کے ناموں کا تذکرہ نہیں کیا گیا جو فہرست میں درج کی گئیں لیکن جو ادارہ یا فرد ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا انہیں مجرمانہ سزاؤں اور انتظامی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

No comments