کھلے مرچ مصالحوں پر مکمل پابندی، عملدرآمد کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤ ن جاری - InformationBoxTicket

Breaking

Wednesday, January 2, 2019

کھلے مرچ مصالحوں پر مکمل پابندی، عملدرآمد کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤ ن جاری

کھلے مرچ مصالحوں پر مکمل پابندی، عملدرآمد کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤ ن جاری


لاہور
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مرچ مصالحوں پر مکمل پابندی لگانے کے بعد عملدرآمد کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤ ن شروع کر دیا ہے،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 379 مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے 144 مصالحہ یونٹس کی پروڈکشن بندکر دی ہے،اسی طرح29 ہزار 712 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات بھی ضبط کر لیے گئے ہیں، 101 پوائنٹس پر مصالحہ جات پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق فروخت کیے جارہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کے بعد عملدرآمد شروع کر دیاہے۔صوبہ بھر میں 379 مقامات کی چیکنگ کے دوران 29 ہزار 712 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات ضبط کر تے ہوئے144مصالحہ یونٹس کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دی گئی ہے۔ 101 پوائنٹس پر مصالحہ جات پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق فروخت کیے جارہے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مقامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی قانون پر عمل درآمد ہونا خوش آئندبات ہے۔ مصالحہ انڈسڑی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملاوٹ کے خاتمے کے اقدامات کو خوش دلی سے قبول کر رہی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کی فوڈ انڈسٹری کو جون 2017ء میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی بارے آگاہ کر دیا گیا تھا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹی مصالحہ جات معدے اورانتڑیوں کے کینسر سمیت متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔پابندی کا مقصد کھلے مصالحہ جات میں مضرِ صحت اشیاء کی ملاوٹ کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔سپائسز انڈسٹری ہر قسم کے مصالحہ جات تیار کر نیوالے اپنی پراڈکٹس پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دی گئی ہدایات کے مطابق فروخت کرے۔مصالحہ انڈسڑی سے وابستہ افراد کی ٹریننگ اور 18ماہ کا بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم دینے کامقصد کاروبار بند نہیں بلکہ اصلاح کر نا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان  نے واضح کیا کہ ملاوٹ کا ناسور ختم کرنے کے لیے ہمیں سخت سے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

No comments:

Post a Comment