سعودی عرب میں ویژن 2030ءکے تحت حیران کن تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس کی سب سے بڑی مثالیں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنا اور مملکت میں سینماء...
سعودی عرب میں ویژن 2030ءکے تحت حیران کن تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس کی سب سے بڑی مثالیں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنا اور مملکت میں سینماءگھروں کا قیام ہے۔

سعودی عرب کے باسی بھی حکومت کے اس فیصلے سے انتہائی خوش نظر آتے ہیں اور نئے رنگ میں ڈھلتے جا رہے ہیں جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جو ایک میوزک کنسرٹ کی ہے جس میں شریک سعودی باشندے روایتی لباس میں ملبوس ’ٹھمکے‘ لگانے میں مصروف ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے یہ ویڈیو ”نیا سعودی عرب“ کے عنوان سے شیئر کی۔ غالباً ان کا اشارہ ’نئے پاکستان‘ کی جانب ہے کہ اس کے بعد اب ’نیا سعودی عرب‘ بھی بن گیا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جب بھی نئے پاکستان کی بات کی جاتی تھی تو سوشل میڈیا پر ان کے مخالفین یہ کہہ کر پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں میں شریک لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے کہ نئے پاکستان میں لڑکیاں کھلے عام ڈانس کریں گی اور بے حیائی عام ہو گی۔
اس کے جواب میں پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے جلسے جلوسوں کی ویڈیوز اور تصاویر نکال لاتے۔ اگرچہ یہ کسی بھی شخص کا انفرادی فعل ہوتا ہے کہ وہ کیا کرتا ہے اور کیا نہیں، مگر ایسے معاملات کو ملک کی قیادت کیساتھ ہی جوڑا جاتا ہے اور ایسا ہی اب سعودی عرب کیساتھ بھی ہو رہا ہے۔
No comments