نواز شریف کی رہائی کے بدلے پاکستانیوں کے لیے ایک لاکھ نوکریاں - InformationBoxTicket

Breaking

Tuesday, December 11, 2018

نواز شریف کی رہائی کے بدلے پاکستانیوں کے لیے ایک لاکھ نوکریاں


نواز شریف کی رہائی کے بدلے پاکستانیوں کے لیے ایک لاکھ نوکریاں

سابق وزیراعظم نواز شریف نے این آر او کے لیے کس ملک سے مدد مانگی؟ معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا


نواز شریف کی رہائی کے بدلے پاکستانیوں کے لیے ایک لاکھ نوکریاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ میں آپ لوگوں کو ایک خبر دیتا چلوں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت سعد رفیق بھی جیلوں میں ہوں گے۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ نواز شریف نے مڈل ایسٹ کے ایک ملک سے عرض کی ہے کہ آپ پانچ بلین ڈالر حکومتِ پاکستان کو دیں اور میرے خاندان کی خلاصی کروا دیں۔
چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دبئی،سعودی عرب اور قطر میں سے ایک ملک سے مدد مانگی ہے جب کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی رہائی کے بدلے ایک لاکھ نوکریاں بھی دی جائیں گی۔ایک اور صحافی نے خبر دی کہ نواز شریف ہفتے کے روز ایک شخصیت سے ملے اور کہا کہ لگتا اب میری ان کیسز میں بچت ہونے والی نہیں ہے ا سلیے این آر او کروا دو۔
اور انہوں نے ایسے بندے سے یہ بات کی ہے جس کی طاقت ور لوگوں تک رسائی ہے۔واضح رہے کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کا احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دفاعی اور معاشی معاہدے کیے اور پاکستان کو ترقی دی پر افسوس کہ اس کے نتیجے میں جیل بھیج دیا گیا۔۔اگر ہم نے این آر او لینا ہوتا تو لندن سے پاکستان نہ آتے۔تاہم وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بار بار کہا گیا کہ ان سے این آر او مانگا جا رہا ہے پر وہ کسی بھی صورت میں این آر او نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو جانتے ہیں وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ عمران خان کبھی کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔عمران خان اپنے لیے سیاست نہیں کرتے اور نہ ہی عمران خان نے سیاست میں اپنے بچوں کے لیے پیسے بنانے ہیں۔عمران خان تگڑے آدمی ہیں۔وہ حکومت چھوڑ دیں گے لیکن کسی بھی صورت میں بلیک میل نہیں ہوں

No comments:

Post a Comment