Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

Disclaimer

Disclaimer: Please be aware that this website cannot predict with certainty which lottery numbers will be drawn by the Government Lottery Office. While we utilize statistical analysis and assessment methods to identify numbers that are most likely to be drawn in each draw, these are not guarantees. Playing the lottery involves significant risk. We strongly advise you to exercise your own discretion and judgment when making any decisions based on the information provided here.

’روزانہ دو منٹ اپنے چہرے پر اس جگہ کو دبائیں تو چند دن میں ہی کئی سال چھوٹے نظر آنے لگیں گے‘

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ، بالخصوص خواتین خوبصورت اور کم عمر نظر آنے کے لیے مہنگی کریمیں اور ماسک وغیرہ استعمال کرتی ہیں لیکن اب سکن کیئر ک...

’روزانہ دو منٹ اپنے چہرے پر اس جگہ کو دبائیں تو چند دن میں ہی کئی سال چھوٹے نظر آنے لگیں گے‘
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ، بالخصوص خواتین خوبصورت اور کم عمر نظر آنے کے لیے مہنگی کریمیں اور ماسک وغیرہ استعمال کرتی ہیں لیکن اب سکن کیئر کی ایک ماہر خاتون نے اصل عمر سے کئی سال چھوٹے نظر آنے کا ایک ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ ہر کوئی اس پر باآسانی عمل کر سکتا ہے۔ دی مرر کے مطابق اس ماہر کا نام مکتی (Mukti)ہے جو ایک نامیاتی سکن کیئر کمپنی کی مالک بھی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ہمارے چہرے پر کچھ ایسے پوائنٹس ہوتے ہیں جن کی روزانہ صرف دو منٹ مالش کی جائے تو چند دنوں میں ہی آپ اصل عمر سے کئی سال چھوٹے نظر آنے لگیں گے۔
مکتی نے بتایا کہ یہ پوائنٹس آنکھوں کے اردگرد موجود ہیں۔ دونوں آنکھوں کے درمیان، بھنوﺅں کے دونوں کونوں کے پاس اور آنکھ کے بالکل نیچے 2سینٹی میٹر کے فاصلے پر۔ یہ وہ پوائنٹس ہیں اگر مردوخواتین خود اپنے ہاتھوں سے روزانہ ان جگہوں پر دو منٹ تک مساج کریں تو ان کے چہرے پر موجود ذہنی دباﺅ اور ٹینشن کے آثار یکسر ختم ہو جائیں گے اور اس کے نتیجے میں چہرا ہشاش بشاش ہو جائے گا۔ اگر چند دن اس پر عمل کیا جائے تو آپ اپنی عمر سے کئی سال چھوٹے لگنے لگیں گے۔ مکتی کا مزید کہنا تھا کہ چہرے پر پریشانی اور ذہنی دباﺅ کے آثار ہی ہمیں عمرسے زیادہ بڑا بنا دیتے ہیں، اس مساج کے ذریعے یہ آثارحتمی طور پر ختم ہو جائیں گے۔

No comments