Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

Disclaimer

Disclaimer: Please be aware that this website cannot predict with certainty which lottery numbers will be drawn by the Government Lottery Office. While we utilize statistical analysis and assessment methods to identify numbers that are most likely to be drawn in each draw, these are not guarantees. Playing the lottery involves significant risk. We strongly advise you to exercise your own discretion and judgment when making any decisions based on the information provided here.

چاہے کوئی ناراض ہو یا خوش میں منظور پشتین کو گلے لگاؤں گا اور اس کا ماتھا بھی چوموں گا

قبائلی علاقوں میں جلد مکمل امن قائم ہوگا، تاہم جو آئین پاکستان کو چیلنج کریگا ریاست اس پر ہاتھ ضرور ڈالے گی: وزیر مملکت برائے داخلہ ش...

قبائلی علاقوں میں جلد مکمل امن قائم ہوگا، تاہم جو آئین پاکستان کو چیلنج کریگا ریاست اس پر ہاتھ ضرور ڈالے گی: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

چاہے کوئی ناراض ہو یا خوش میں منظور پشتین کو گلے لگاؤں گا اور اس کا ماتھا ..

  اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی ناراض ہو یا خوش میں منظور پشتین کو گلے لگاؤں گا اور اس کا ماتھا بھی چوموں گا، قبائلی علاقوں میں جلد مکمل امن قائم ہوگا، تاہم جو آئین پاکستان کو چیلنج کریگا ریاست اس پر ہاتھ ضرور ڈالے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے متنازعہ حیثیت اختیار کر جانے والی پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے حق میں آواز بلند کی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی ناراض ہو یا خوش میں منظور پشتین کو گلے لگاؤں گا اور اس کا ماتھا بھی چوموں گا۔ تاہم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو آئین پاکستان کو چیلنج کریگا ریاست اس پر ہاتھ ضرور ڈالے گی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں جلد مکمل امن قائم ہوگا۔
سب پاکستانیوں کو عزت دیں گے لیکن مذہبی انتہا پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ ریاست پاکستان بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو گلے لگانے کو تیار ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی مزید کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی پالیسی بنائی ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ اب سندھ کا پیسہ کسی کو نہیں کھانے دیں گے۔ جنوبی پنجاب کو محرومیاں دینے والوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ جبکہ گلگت بلتستان کی محرومیاں دور کریں گے اور شور مچانے والوں سے حساب ضرور لیں گے۔

No comments