Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

Breaking News

latest

Disclaimer

Disclaimer: Please be aware that this website cannot predict with certainty which lottery numbers will be drawn by the Government Lottery Office. While we utilize statistical analysis and assessment methods to identify numbers that are most likely to be drawn in each draw, these are not guarantees. Playing the lottery involves significant risk. We strongly advise you to exercise your own discretion and judgment when making any decisions based on the information provided here.

دبئی میں بھارتی شہری کو لڑکی سے مساج کروانا مہنگا پڑ گیا

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک بھارتی شہری کو مساج کرانا مہنگا پڑگیا، خاتون ایک لاکھ درہم سے زائد کی رقم چرا کرفرار ہوگئی، پولیس...

دبئی میں بھارتی شہری کو لڑکی سے مساج کروانا مہنگا پڑ گیا
دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک بھارتی شہری کو مساج کرانا مہنگا پڑگیا، خاتون ایک لاکھ درہم سے زائد کی رقم چرا کرفرار ہوگئی، پولیس ملزمان کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ یہ واقعہ 28 سالہ ہندوستانی شہری کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے دفتر کے لیے کچھ سامان کی خریداری کرنے جارہا تھا، اس کے پاس ایک لاکھ دس ہزار ریال کی رقم تھی۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ایک سن رسیدہ آذر بائیجانی خاتون نے اسے روکا اور 50 درہم میں مساج کی آفر دی۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ کچھ ردو کد کے بعد اس نے آفر قبول کرلی اور خاتون کے ساتھ قریب ہی واقعہ ایک فلیٹ چلاگیا، دفتر کی رقم اس کے کندھے پر موجود بیگ میں تھی۔
0:00/0:00
Skip in 5
اس فلیٹ میں پہنچنے پر ایک 39 سالہ شخص ا ور اس عورت نے مل کر اسے پیٹنا شروع کردیا اور اس کے سر پر لوہے کی سلاخ سےوار کیا۔ جب وہ شخص نیم بے ہوش ہو کر گرا تو خاتون اور اس کے ساتھی نے بیگ سے رقم نکالی اور اسے کمرے میں بند کرکے فرار ہوگئے۔کچھ دیر بعد ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں انہیں متاثرہ شخص بے ہوشی کے عالم میں ملا۔ اس نے ہوش میں آکر پولیس کو بتایا کہ اس کے بیگ میں ایک لاکھ دس ہزار ریال تھے اور اب اس کے بیگ میں محض دس ریال کی رقم ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فلیٹ پہلے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں متاثرہ شخص کو عورت کے ساتھ آتے ہوئے تو دیکھا گیا ہے تاہم کسی اور مرد کے ساتھ اس عورت کو جاتے نہیں دیکھا جاسکا۔پولیس کو شک ہے کہ وہ برابر والی بلڈنگ کی چھت پر کود کر سیڑھیوں کے راستے فرار ہوئے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ آفس کا کہنا ہے کہ یہ فلیٹ مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کرائے پر لیا تھا۔پولیس تاحال ملزمان کو تلاش کرنے میں ناکام ہے اور عدالت نے اس مقدمے کی کارروائی 20 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ یہ واقعہ 31 جولائی کو پیش آیا تھا۔



No comments