پیپلز پارٹی رہنما فیصل عابدی کی غیر مشروط معافی قبول - InformationBoxTicket

Breaking

Wednesday, December 19, 2018

پیپلز پارٹی رہنما فیصل عابدی کی غیر مشروط معافی قبول

پیپلز پارٹی رہنما فیصل عابدی کی غیر مشروط معافی قبول

سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی معافی کے بعد ان کے خلاف توہین عدالت کیس ختم کر دیا

پیپلز پارٹی رہنما فیصل عابدی کی غیر مشروط معافی قبول

تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی کی توہین عدالت کیس میں معافی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی کے خلاف تین رکنی بنچ نےتوہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں پیپلز پارٹی رہنمافیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف کیس ختم کر دیا۔
سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی۔ سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ فیصل رضا عابدی کی معافی قبول کرتے ہیں۔ معافی قبول کرنے سے فیصل رضا عابدی کے خلاف دیگر کیسز ختم نہیں ہوں گے، فیصل رضا عابدی کی معافی کا ان کے خلاف چلنے والے دیگر کیسز سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 14 دسمبر کو پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کا کیس 19 دسمبر کو سماعتکے لیے مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی کو اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہرسے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے آئے تھے۔ جس کے بعد پی پی پی رہنماء پی پی فیصل رضا عابدی کو اڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ توہین عدالت کی کارروائی میںسپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء نہال ہاشمی کے خلاف بھی ایکشن لیا تھا جس کی بنیاد پر انہیں نہ صرف گھر جانا پڑا بلکہ جیل کی سزا بھی کاٹنی پڑی تھی۔
اسی طرح ن لیگ کے متحرک رہنماء طلال چودھری، دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کیس میں نااہلی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عدالتوں کے فیصلوں کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف بھی اسی طرز پر کارروائیاں کی جائیں۔

No comments:

Post a Comment